حلا ل کھانے کااہتمام نہ کیے جانے پر فرانس اورایران کے صدور کے درمیان ظہرانے پر ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق فرانسیسی اورایرانی صدور کے درمیان پیرس کے ریسٹورنٹ میں ظہرانے پر ملاقات طے تھی، تاہم ایرانی وفد نے ظہرانے کے مینو سے شراب ہٹانے اور حلا ل کھانے کا مطالبہ کیا ، لیکن فرانس کی طرف سے انکار پرظہرانہ ہی منسوخ کردیا گیا۔
right;">
فرانسیسی حکام نے دونوں رہنماوں کی ناشتے پر ملاقات کی تجویز دی، تاہم ایران نے اسےبھی مسترد کردیا ہے۔
اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ ، تاجر رہنماوں اور مختلف کمپنیوں کے سربراہان سےوفود کی سطح پر مذاکرات کیے، جس میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات ہو ئی، وہ صدراولوند سےآج باضابطہ ملاقات کریں گے۔